نواز شریف پارک میںگیندے کے ایک لاکھ پودے اگائے جا رہے ہیں٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی ڈاکٹر ملک محمد عابد کی ہدایت پر راولپنڈی کے سب سے بڑے نواز شریف پارک میں چھ مختلف رنگوں کے میری گولڈ کے ایک لاکھ پودے لگائے جا رہے۔میری گولڈ جسے گیندا بھی کہا جاتا ہے کے پودوں کیلئے کیاریوں کی تیاریوں کا کام جا ری ہے جو تین ہفتوں تک مکمل ہو جائیگا۔

پارک میں ایک ہزار درخت لگائے گئے ہیں اور تین ہزار گلاب کے پودے اگائے گئے ہیں جس سے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا اور عام دنوں میں روزانہ 10 ہزار شہری پارک میں آتے ہیں جبکہ جمعہ اور اتوار کو یہ تعداد 15ہزار ہو جاتی ہے ۔ان خیالات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہ سہیل نے نواز شریف پارک کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہ سہیل نے کہاکہ پی ایچ اے راولپنڈی کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں نواز شریف پارک اپنا پورا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف پارک میں باقاعدہ ایک نرسری قائم ہے جس میں چارسے پانچ لاکھ بیجوں سے پھول بنائے جاتے ہیں جو نہ صرف پارک کے اندر استعمال کئے جاتے ہیں بلکہ پورے شہر میں گرین بیلٹس میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہ سہیل نے کہاکہ پارک میں قائم تین ہزار گلاب کے پودوں پر مشتمل روز کارنر میں شہری داخل ہو نے کے بعد پودوں کی کیاریوں میں بیٹھ کر سلفیاں بناتے ہیں جس سے پھول اور پودے متاثر ہوتے ہیں اور کئی پودے بھی ٹوٹ جاتے ہیں لہذا شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ پارک میں اپنی ذمہ دایوں سے مکمل طور پر آگا ہ ر ہیں اور پودوں اورپھولوں کا بچوں کی طرح خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :