میڈیا پاکستانی ٹیم کو سیاست سے دور رکھے٬ نجم سیٹھی

سجدہ کرنا یا پش اپ لگانا کھلاڑیوںکی اپنی صوابدید ہے٬ پیغام

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میڈیا پاکستانی ٹیم کو سیاست سے دور رکھے۔ سجدہ کرنا یا پش اپ لگانا کھلاڑیوںکی اپنی صوابدید ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پاک فوج کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی سہولیات دینے پر شکر گزار ہے۔ میڈیا پاکستانی ٹیم کو سیاست سے دور رکھے کھلاڑیوں کے پش اپ لگانا یا سجدہ کرنا ان کی اپنی صوابدید ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :