سرگودھا٬رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی عبوری ضمانت منسوخ٬ بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگادیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی عبوری ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم کو بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگادیں٬تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ملزم احسان اللہ نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی لیکن مدعی احمد شیر کی جانب سے وکیل محمد اعجاز نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم احسان اللہ نے رشتہ نہ دینے پر منور بی بی پر رات کی تاریکی میں فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں وکیل کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ ابھی ریکوری ہونا باقی ہے تاہم اسے ضمانت پررہا نہ کیا جائے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ کر ملزم کے خلاف 324/336/337 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا سرگودھا سے ضمانت منسوخ ہونے پر موصوف نے ہائیکورٹ کا رخ کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس محمد انوار الحق نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا حکم ملتے ہی سب انسپکٹر خدا بخش نے ملزم احسان اللہ کو بھری عدالت میں ہی ہتھکڑی لگا کر اپنی تحویل میںلے لیا ۔

متعلقہ عنوان :