کیسکو سنٹرل سرکل کے سریاب سب ڈویژن کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف برقی کنکشنز منقطع کرنے کی مہم جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سنٹرل سرکل کے سریاب سب ڈویژن کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف برقی کنکشنز منقطع کرنے کی مہم جاری ہے جس کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسنٹرل سرکل اورایکسئن سریاب آپریشن ڈویژن کے زیرنگرانی ایس ڈی او کیسکوسریاب سب ڈویژن نعیم بنگلزئی اورلائن سپرنٹنڈنٹ مرتضیٰ خان کی سربراہی میں کیسکوٹیم نے کارروائی کی جس کے دوران کلی سردارکاریز٬ مینگل آباد٬ ناخیل آباد٬کلی جتک اورکلی شموزئی کے علاقوںمیں عدم ادائیگی پر7ٹرانسفارمراُتاردئیے جن میں 3گھریلو صارفین اور 4زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کارروائی کے دوران سریاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوںمیں عدم ادائیگی پر37گھریلواور18کمرشل صارفین کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے ہیں جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔واضح رہے کہ نادہندگا ن کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں مختلف علاقوںمیں تیزی سے جاری ہے لہٰذاتمام نادہندہ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپرجمع کرائیں بصورت دیگراُن کے کنکشنز منقطع کرکے برقی آلات قبضہ میں لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :