موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے محکمہ ماہی فروری بہتری کی جانب گامزن ٬ صوبائی حکومت مچھلیوں میں خود کفیل بننے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے٬ افتخار علی مشوانی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) چئیرمین ڈیڈ ک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے محکمہ ماہی فروری بہتری کی جانب گامزن ٬ صوبائی حکومت مچھلیوں میں خود کفیل بننے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے مچھلیوں کو پکڑنے والوں کیخلاف قانون سخت٬ مزید قانون سازی بھی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے گزشتہ روز گوجر گڑھی میں شکر موری کے مقام پر کلپانی میں مچھلیوں کا ذخیرہ چھوڑنے کے بعد متعلقہ حکام اور موقع پر موجود علاقہ عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔افتخار مشوانی نے کلپانی میں تقریباً ایک لاکھ مچھلیوں کا ذخیرہ چھوڑ دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیشریز نے چئیرمین ڈیڈک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسی سال ضلع مردان کے مختلف مقامات پر کلپانیوں میں ساڑھے تین لاکھ مچھلیوں کا ذخیرہ چھوڑنا ہمارا ٹارگٹ ہے٬ جو رواں سال دوگنا کیا جائیگا۔

افتخار علی مشوانی نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے والوں سے کسی قسم کوئی رعایت برتی نہ جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دیکر دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔