ملک وقوم کی ترقی و خو شحالی میں اساتذہ اور طلباء کا کردار ہمیشہ نمایاں اور اہم رہاہے٬ پروفیسر ڈاکٹر محمود

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:24

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ملاکنڈ کے سیکر ٹری پروفیسر ڈا کٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی و خو شحالی میں اساتذہ اور طلباء کا کردار ہمیشہ نمایاں اور اہم رہاہے آج اہم عہدوں پر فائز شخصیات بھی کل طالب علم تھے اور آج کے طلباء مستقبل میںملک وقوم کی باگ ڈور اور اہم عہدے سنبھالے گئے تعلیم سمیت کسی بھی میدان میں پوزیشن اور مقام ہر کسی کوٍ نہیں ملتا بلکہ پوزیشن ہمیشہ محنت اور جستجو کرنے والوں کو ملتی ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈ نمبرون میں ٹیلنٹ ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی نظام کے تکون اساتذہ طلبا اور والدین کے موثر اور مر بوط کردار کے ساتھ ہی ہم انفرادی اور اجتماعی طور پرکا میابی حا صل کر سکتے ہیںسکول کے پرنسپل محمد زیب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سیکر ٹری بورڈ ضلع نائب ناظم سمیت ممبر تحصیل کونسل جمال خان اسٹنٹ سیکر ٹری بورڈ فداجان شلمانی ایس ڈی ای او درگئی ہدایت اللہ اور پرنٹس ٹیچر کونسل کے چیئر مین محمد شفیق خان نے جماعت دہم و نہم بورڈ امتحان میں سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء ذیشان ہدایت عثمان علی سلیمان خان محمد وسیم عباس اسامہ زبیر اظہر عباس اور انیس خان میں یادگاری شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیںاس کے علاوہ سکول کے اساتذہ محمد ادریس خان محمد لطیف خادم حسین سلیم رضا افتخار احمد کمال حسن اور نور خان وغیرہ کو بہترین کار کردگی پر ایوارڈ دیئے گئے جبکہ ٹیچنگ سٹاف کی جانب سے پرنسپل محمد زیب کو سیکر ٹری بورڈ نے شاندار کارکردگی اور ڈسپلن پر یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :