مینگورہ گرڈسٹیشن میں مختلف فیڈرز کی تقسیم اور تاروں کی تبدیلی کے باعث متعلقہ اداروں میں لوڈ شیڈنگ ہوگی٬ پیسکو ہیڈکوارٹر پشاور کا اعلامیہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:24

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پیسکوہیڈکوارٹر پشاور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 132کے وی مینگورہ گرڈسٹیشن میں مختلف فیڈرز کی تقسیم اور تاروں کی تبدیلی کے باعث 11کے وی مینگورہ 2٬تختہ بند٬ کبل 4,3,2,1مالم جبہ اور بانڈئی فیڈرز پر بجلی 29,27اور 30اکتوبر 2016کو صبح 8بجے سے دوپہر دو بجے تک 6گھنٹے کیلئے بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 29اکتوبر2016کو 11کے وی شانگلہ ٬چارباغ٬چارباغ ایکپیریس٬خوازہ خیلہ٬مٹہ٬شور٬چپریال اور بیدرہ فیڈرز پر بجلی صبح اٹھ بجے سے دو بجے دوپہر تک 6گھنٹے کیلئے معطل رہے گی جبکہ 11کے وی کبل4,3,2,1بریکوٹ 2,1اور گوگدرہ فیڈرز پر 29اور30اکتوبر 2016کو بجلی صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک 6گھنٹے کیلئے بند رہے گی۔

دریں اثنا 132کے وی ایس / سی/ٹی/ایل چکدرہ سوات میں ضروری تعمیراتی کاموں کے باعث 132 کے وی سیدوشریف ٬خوازہ خیلہ ٬مدین اور شانگلہ گرڈسٹیشنزپر 30,29,27 اور31اکتوبر 2016کو بجلی صبح سات بجے سے شام سات بجے تک روزانہ (12)گھنٹے کیلئے بندرہے گی۔

متعلقہ عنوان :