عارف والا٬ میونسپل کمیٹی کی -8 مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کے امیدواران کامیاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) میونسپل کمیٹی عارفوالا کی -8 مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کے امیدواران غیر سرکاری نتائج پر کامیاب ہوگئے یوتھ کی واحد سیٹ کیلئے رائے سلمان حیدر ٬ خواتین کی -5 نشستوں پر شگفتہ ناز٬ رابعہ لطیف٬ آمنہ خاتون٬فرزانہ بتول اور سعدیہ الطاف ٬اقلیت کی -2نشستوں پر ندیم مسیح اور باور صدیق مسیح کو غیر سرکاری نتائج پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ لیبر کی -2نشستوں پر چار امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میںمسلم لیگ (ن) کے امیدواران محمد احمد عرف غلام ربانی اورشاہد محمود کو انتخابی نشان( شیر) ٬ رانا مجاہد (بوتل ) اور محمد وارث (ہیٹر) کا نشان آلا ٹ کردئیے گئے ہیں انتخابی مخصوص نشستوں پر دنگل آٹھ نومبر کو ہوگا واضح رہے کہ یوتھ ٬ خواتین اورا قلیت کی سیٹوں پر مخالف امیدواران نے نشانات نہ لے کر دستبرداری حاصل کی ہے