سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہا$سنگ سوسائٹی کیس کی سماعت

عدالت نے دو دن کے اندر ہا$سنگ سوسائٹی کی اراضی کے لئے 5ارب روپے کی رقم لینڈ ایکوزیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا$سنگ فا$نڈیشن کو جمع کروانے ٬متعلقہ اداروں کو دو دن کے اندر اراضی منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کا حکم دیدیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہا$سنگ سوسائٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس امیر بانی سلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو دو دن کے اندر ہا$سنگ سوسائٹی کی اراضی کے لئے 5ارب روپے کی رقم لینڈ ایکوزیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا$سنگ فا$نڈیشن کو جمع کروانے اور متعلقہ اداروں کو دو دن کے اندر اراضی منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل عبدالرحمن صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ہا$سنگ سوسائٹی کے لئے رقم ٹریژری اکا$نٹ میں پڑی ہے لیکن لینڈ ایکوزیشن اور ایف جی ای ایچ ایف والے این او سی اور اراضی کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ بار دو دن کے اندر رقم جمع کروا دیں ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز فا$نڈیشن اراضی کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔

جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں لینڈ ایکوزیشن والوں کی سرزنشش کرتے ہوئے کہا کہ عزت سے کام کریں ورنہ عدالت کو کام کروانا آتا ہے عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو رقم جمع کروانے اور لینڈ ریکوزیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا$سنگ فا$نڈیشن کو دو دن کے اندر اراضی کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :