ڈیرہ اسماعیل خان٬ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) یارک میں ایک شخص کی فائرنگ سے امداد اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا٬یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر وانڈہ آدم خان کے رہائشی شعیب ولد نواب نے فائرنگ کرکے وانڈہ میر علی کے رہائشی نوجوان امداد اللہ ولد گل خان کو قتل کردیا۔یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :