ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ ٬پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر میںجاری انسدادِ پو لیو مہم کے تیسرے روز قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا اور وہاں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے۔انہوں نے وہاں پر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیی27 اور28اکتوبر کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔علا وہ ازیںڈی سی او لاہور نے یونین کو نسل نمبر1شا ہدرہ میں پو لیو ورکر ارم سے رہائشیوں کی لڑائی کا نو ٹس لے لیا ہے۔

یو نین کو نسل نمبر1میں پو لیو ورکر نے پو لیس کی مو جودگی میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ جن لو گوں نے پولیو ورکر کے ساتھ لڑائی کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس ضمن میں متعلقہ افراد کے خلاف شاہدرہ پو لیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :