ڈی سی او لاہور کاڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی چیک کر نے کیلئے قلعہ لچھمن سنگھ کا دورہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے قلعہ لچھمن سنگھ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اولاہور نے قلعہ لچھمن سنگھ میںاِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

ڈی سی او لاہور نے وہاں پر ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کے ارکان کو اُن کی بہترین کارکردگی پرایک ہزار روپے فی کس نقد انعام بھی دیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :