دہشت گرد بزدلانہ حملے کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ٬ثمر علی خان

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے گزشتہ روز کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملے کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کی غیور عوام ملک امن دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

پاکستان کے سیکورٹی ادارو ں نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے قربانی دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے ’’انصاف ہائوس ‘‘ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہیں۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے 60سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 100سے زائد زخمی ہونا ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے ۔ پوری قوم سیکورٹی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔حکمرانوں کو اس عظیم سانحہ پر اپنی کوتاہیوں پر بھی نظر رکھنی چاہئے کیونکہ اس سانحہ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں ۔تحریک انصاف کی پوری قیادت غمزدہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔حکمرانوں کو اپنے روائتی بیانات سے ہٹ کر دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :