سیکیورٹی فورسز آپریشن ضرب عضب میں مزید تیزی لائیں٬علما ء اہلسنّت کراچی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ٬مولانا ابرار احمد رحمانی ٬صوفی حسین لاکھانی ٬مولانا خلیل الرحمان چشتی ٬مولانا ناصر خان ترابی٬مولانا الطاف قادری نے کو ئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پردہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان دشمن عناصر کے سفاک حملوں سے قوم کے حوصلے پًست نہیں کیے جا سکتے ۔

سیکیورٹی فورسز آپریشن ضرب عضب میں مزید تیزی لائیں ٬دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رکھا جائے ۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا و استحکام ہر حال میں مقدم ہے٬ حکومت کو بیان بازی سے آگے بڑھ کر نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں٬ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کاروائی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنّت کے رہنمائوں نے چیف جسٹس سجادعلی شاہ کے شراب پر پابندی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں شراب خانوں کے پرمنٹ منسوخ کیے جائیں۔ شراب کی کسی مذہب میں اجازت نہیں اقلیتوں کے نام پر شراب کا نفع بخش کاروبار کیا جا رہا ہے ٬ خریداروں کی اکثریت مسلمان کہلاتی ہے ٬ پارلیمنٹ میں بیٹھے چند نا عاقبت اندیش لوگ شراب خانوں پر پابندی نہیں دیکھنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :