کھیالی شاہ پوٹاون ٬ بااثر زمینداروں کا محنت کش کی عدم موجودگی میں مکان پر قبضہ

خاتون خانہ پر ظالمانہ تشدد٬گھر سے بے دخل کردیا ٬ گائوںمیں داخلہ بند ٬مقامی پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

کھیالی شاہ پوٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بااثر زمینداروں نے محنت کش کی عدم موجودگی میں سامان سمیت مکان پر قبضہ کرلیاخاتون خانہ پر ظالمانہ تشددگلیوںمیں گھسیٹے رہے کپڑے پھاڑ ڈالے گھر سے بے دخل کردیا گائوںمیں داخلہ بند مقامی پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ارتالی خورد کا رہائشی اظہر عباس جو کہ عرصہ دراز سے گائوں میں سات مرلہ مکان شاملات دیہہ میں رہائش پزیر ہے جو اپنی بیوی سمیر ا بی بی اور بچوں کے ہمراہ سسرال گیا ہوا تھا کہ گائوں ہی کے بااثر زمیندارغلام میراں ٬ اشتیاق محمود٬ پیر عباس وغیرہ نے سامان سمیت مکان پر قبضہ کرلیا اور اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل نہ ہونے دیا مزاحمت پر محنت کش کی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر گلیوں میں گھسیٹے رہے اور کپڑے پھاڑ ڈالے گھر سے بے دخل کردیاسنگین نتائج کی دھمکیا دیں اور گائوں میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی متاثر ہ خاندان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ انصاف کیلئے دربدر ہوگئے ہیں سر سے چھت بھی چھین لی گئی مقامی پولیس بھی انصاف نہیں دے رہی تین ماہ گزرگئے مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے ِ۔

متعلقہ عنوان :