ہنگوکے علاقہ شاہو روڈ سے 7مارٹر گولے برآمد ٬بروقت اطلاع پر گولوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)ھنگو کے علاقہ شاہو روڈ سے 7مارٹر گولے برآمد ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز ھنگو شاہو روڈ میں نامعلوم شر پسندوں نے ایک شاپر میں 7عدد مارٹر گولے سڑک کے کنارے رکھے گئے تھے اطلاع پر تھانہ سٹی ھنگو کے ایس ایچ او فرید خان بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور بی ڈی ایس سکواڈ کے انچارج اسد اللہ کو اطلاع دی جنہو ں نے پہنچ کر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گولوں کو ناکارہ بنا دیا پولیس اہلکاروں کے مطا بق ان گولوں کو ریموٹ کنٹرول کے زریعے استعمال کرنا مقصود تھا۔