ہنگو٬وزیراعظم پاکستان کے دورہ کوہاٹ اور جلسے کی تیاریاں جاری

وزیر اعظم کے متوقع ریکارڈ میگا پر اجیکٹس اعلانات سے جنوبی اضلاع میں تر قی اور خوشحالی کی نئی راہیں استوار ہو نگیں ٬ سابق وزیر عباس آفرید ی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) 28 اکتوبر کو وزیر اعظم پا کستا ن کو ہا ٹ آمد ۔تیاریاں جاری ضلع ہنگو مسلم لیگ ن کا ورکرز کنو نشن منعقد۔سابق وفاقی وزیر عباس آفر یدی سمیت صو با ئی و ضلعی قائدین اور سینکڑوں کا رکناں کی شر کت ۔28اکتو بر تبدیلی کے نا م نہاد دعویداروںکی نیندں اڑائی جائیگی۔جنو بی اضلاع کی قسمت جا گ اٹھے گی۔

عوام کا سمند ر لیکر آئینگے۔سا بق وفاقی وزیر عباس آفر ید ی و دیگرکا خطا ب۔تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن سا بق امیدوار برائے قو می اسمبلی ملک کاخالد نعیم اور کزئی کی رہائش گا ہ پر وزیر اعظم پا کستان میں نواز شر یف کی 28اکتو بر کوکو ہاٹ آمد اور جلسہ عام کے حوالے سے PMLN کا ضلعی ورکرز کنونشن ہنگومیں منعقد ہوا۔جسمیں سا بق وفاقی وزیر عباس آفر یدی صو بائی سینئر نائب صدر الحاج فر ید مفکر ضلعی رہنماوں سیف الرحمان خان ٬ملک خالد نعیم٬عبدالواحد اور کزئی ٬ملک وحید الدین ٬سید جمال۔

(جاری ہے)

ملک الیاس و سینکڑوں لیگی کا رکنان نے شر کت کی ۔اس موقع پر نے خطاب کر تے ہو ئے سابق وفاقی وزیر عباس آفرید ی ٬فر ید مفکرودیگر نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کے دورہ کو ہاٹ میں عوام کا سمندر مخالفین کی نیندیں اڑا دیگااور متوقع ریکارڈ میگا پر اجیکٹس اعلانات سے جنوبی اضلاع میں تر قی اور خوشحالی کی نئی راہیں استوار ہو نگیں ۔سی پیک منصوبہ کی مغربی روٹ کو ہاٹ سے ملانے کی حامی ہیں ۔

جس سے جنوبی ایشیائی ممالک سے تجارتی امور کو فروغ اور اقتصادی نظام تبدیلی ائی گی۔انہوں نے کہا کہ میا نواز شر یف کھوکھلے سیاسی دعووں کے بجائے حقیقی تبدیلی کی نوید لیکر آرہے ہیں ۔اور کے پی کے عوام افراتفری اور دھرنوں کے سیاست کو مسترد کر چکی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میڈیا تبدیلی کے دعویداروں کی نام نہاد تبدیلی منظر عام پر لائیں۔انہوں نے کہا کہ سیا سی نا با لغوں نے 3 سال دھرنوں اور ناچ گانوں میں ضائع کر تے ہو ئے اعوام کواحساس محرومی سے دو چا ر کر دیا ۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام آبا د دھر نوں میں میں آئین اور قانو نی حدیں پار کر نے کی کو شش کی گئی ۔تو قانون متحر ک ہو گا۔دریں اثناء ضلعی رہنماوں نے ملک خا لد نعیم ٬سیف الرحمان بنگش ٬عبدالوحد اور کزئی اور دیگر نے کہا کہ میں نواز شریف کے دورے سے ضلع ہنگو کو گیس فراہمی ٬اور بجلی کے میگا پراجیکٹس کے اعلا نا ت متو قع ہیں اور ن لیگ کو مذید فعال بنانے کیلئے گیس٬آئل ریفائنری پلانٹ کی کوہاٹ میںقیام کی منظوری ضلع ہنگو ہارڈ ایریز میں بجلی بقایاجات میں اور بجلی بحالی٬اورہنگو گیس پلانٹ کے 95 کروڑ روپے گیس رائیلٹی فنڈز سے پو رے ضلع کو گیس فراہمی ٬ہنگو میں یو نیوورسٹی قیام کی منظوری٬اور تعلیم اور صحت کی شعبوں کی بد حالی کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صو بائی حکو مت مکمل طو رپر نا کا م ہو کر اپنے عوامی مینڈینٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔اور آئیند ہ عام انتخا بات میں مسلم ن ملک بھر میں کلین سو ئپ کر یگی۔

متعلقہ عنوان :