چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کاموٹرو ے ایم ون رشکئی انٹر چینج کا دورہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے موٹرو ے (M-1) رشکئی انٹر چینج کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر پیر کی شب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹو کول افسر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس کے پروٹوکول افسر عباس گردیزی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی موٹروے پولیس آفتاب عالم محسود نے جسٹس جناب مظہر عالم خان میاں خیل کو حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیف پیٹرول افسر موٹروے پولیس سردار قیصر اور دیگر مو-ٹروے پولیس افسران کے علاوہ لوکل پولیس کے افسران ٬ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کے نمائندگان بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :