گلگت بلتستان اس وقت تاریخ کے بہتر ین دور سے گز ر رہا ہے٬فاروق میر

وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیا دت میں صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی میں بھر پور کر دار ادا کررہی ہے ٬ معاون خصوصی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی فاروق میرنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اس وقت تاریخ کے بہتر ین دور سے گز ر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیا دت میں صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی میں بھر پور کر دار ادا کررہی ہے ۔عوام تعلیم ٬صحت اور توا نا ئی کے شعبوں میں مثبت تبدیلی محسو س کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلد یہ گلگت میں نئی مشینری کی فراہمی اور نئے سٹاف کی تقرری سے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو ا ہے۔ صو با ئی حکو مت نے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا ہے جس سے عوام کے مسائل ان کے اپنے اضلا ع میں ہی حل ہو نگے۔ عوام دوست حکومت نے قلیل مدت میں ایسے کام کئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے دور حکومت میں بلند بانگ دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا او ر ا ب بھی ان کا مقصد ترقی اور فلاح سے توجہ ہٹا کر صرف سیاست کرنا ہے۔