Live Updates

عمران خان ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ ہوتے ہیں ٬ْثبوت ہیں تو عدالت جائیں ٬ْ طلال چوہدری

کاغذ لہرانا عمران خان کی عادت ہے ٬ْجب عدالت ثبوت مانگتی ہے تو پی ٹی آئی کے پاس کچھ نہیں ہوتا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ ہوتے ہیں ٬ْ عمران خا ن کے پاس ثبوت ہیں تو ہمارے خلاف عدالت میں جائیں ہم سزا بھگتنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے کرپشن کے الزامات پرانہوںنے کہاکہ کاغذ لہرانا عمران خان کی عادت ہے کیونکہ وہ دنیا کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انکے پاس ثبوت ہیں مگر جب وہ عدالت جاتے ہیں تو انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا اور وہاں انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی لچک کا مظاہر ہ کیا تاہم پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے اور ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ٹی او آر بنانے کی کوشش کی مگر عمران خان نے سڑکوں پر جا کر معاملے کو خراب کر دیا ۔طلا ل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھاندلی والے معاملے میں بھی یہی کہا تھا تاہم عمران خان دو تاریخ تک یہ ڈرامہ بازی کریں گے مگر عدالت میں ہمارے خلاف نہیں جاتے کیونکہ انکے پاس الزامات ہیں مگر ثبوت نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :