Live Updates

عمران خان کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو کے پی اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو کے پی اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان دھرنے کے دوران کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں اپوزیشن نے اس سلسلے میں صلاح و مشورے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیاء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے استعفے مانگے تو فوراً جمع کرا دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات