قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ٬ْ جنرل شماریات ترمیمی بل 2016کی منظوری

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔بدھ کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت ہوا٬ اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

بل کے ذریعے مردم شماری ہر10 سال بعد لازمی قراردی گئی ہے ٬ْگورننگ کونسل میں صوبوں کی مرضی سے ایک ایک رکن لازمی شامل ہوگا۔پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا کہ مزید کارروائی کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا٬ مردم شماری کیلئے تیاری مکمل ہے مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں٬ مردم شماری کو قابل اعتماد اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی دستیابی سے مشروط کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :