دفتر خارجہ میںبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ٬ْ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے۔

ذرائع دفترخارجہ کے مطابق خصوصی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث 21 اکتوبر سے اب تک 4 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہا ہے اور گزشتہ 5 روز میں 4 افراد شہید ٬ْ 21 زخمی ہوچکے ہیں۔