صحت مندانہ طرز زندگی کو دمہ کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے٬ ماہرین صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین نے صحت مندانہ طرز زندگی کو دمہ کے مریضوں کے لئے مفید قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی وہیل کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق صحت مندانہ طرز زندگی جیسے متوازن غذا٬ورزش اور پرسکون نیند دمہ کی علامات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دمہ کے مریضوں کو ڈیری مصنوعات مونگ پھلی اور دیگر ایسی غذاوں سے اجتناب کرنا چاہئیے جو الرجی کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو نمک کا بھی استعمال کم کرنا چاہیئے تاکہ صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہو سکے۔