لیمن سوڈا صحت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے٬ ماہرین صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین نے لیمن سوڈا کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔امریکی یونیورسٹی ورجینیا ٹیک کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیمن سوڈا میں شامل سوڈا اور چینی کی ذیادہ مقدار صحت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے٬اس سے نہ صرف موٹاپا ہو سکتا ہے بلکہ متعدد مہلک امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیمن سوڈا کی بجائے پانی کا استعمال معمول میں بڑھا کر نہ صرف موٹاپے اورمختلف امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ صحت مند بھی رہا جا سکتا ہے۔