کارن خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں انتہائی معاون ہے٬ ماہرین صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین نے کارن کو خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی جرنل آف نیوٹریشن میں ماہرین کی شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق خواتین جو غذا میں ڈیری مصنوعات کا بالکل استعمال نہیں کرتیں ایسی خواتین کے لئے کارن کھانا بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کو نہ صرف ضروری وٹامن اور نمکیات مہیا کرتا ہے بلکہ جسم کو کیلثیم بھی فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ٬یہ ڈیری مصنوعات کا بہترین متبادل ہے٬ماہرین کی اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔