ریلی کے دوران مال روڈپرٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئی9ڈائیورشن پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں٬سی ٹی او لاہور

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے مال روڈ پر ریلی کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئی9ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے 2ایس پیز کی نگرانی میںاضافی6ڈی ایس پیز٬10ٹریفک انسپکٹرز٬27پٹرولنگ آفیسرزسمیت 141ٹریفک وارڈنز تعینات کردیئے۔

(جاری ہے)

تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کیلئے 6فورک لفٹرزاور بریک ڈائون بھی مامور کیئے گئے٬ اس دوران سی ٹی او خود بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور ٹریفک کلیئر کرواتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئی9ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔سی ٹی او نے فیصل چوک ٬سول سیکریٹریٹ ٬پی ایم جی چوک٬اور گردونواح کابھی وزٹ کیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرکے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :