ٹریفک پولیس کی" ہفتہ ایجوکیشن" کے تیسرے روزمختلف سکولوں کے بچوں کی کیمپ میں شرکت

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ہفتہ ایجوکیشن کے تیسرے روز بھی شہر بھر میں شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اٹلس ہنڈا کی معاونت سے جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے آگاہی کیمپ میں شرکت کی٬ بچوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر سٹی ٹریفک پولیس سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو قوانین کی پابندی کی اپیل کی ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ رہنمائی اور آگاہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں٬انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئی"ہفتہ ایجوکیشن " کے تیسرے روز ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی کرنیوالوںکے چالان کی بجائے وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیاگیا۔ اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم٬ٹریفک افسران اور اٹلس ہنڈا سٹاف کے ہمراہ شہری اور مختلف سکولوں کے بچے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :