کوئی مائی کالال جمہوریت کو پٹری سے نہیں اتارسکتا۔مولانافضل الرحمن

پاناما کا معاملہ عدالت میں ہے،دھرنے کاجوازنہیں بنتا،اگردھرناہواتو یہ سپریم کورٹ پردباؤ کیلئے ہوگا،جمہوری نظام کوکسی صورت کمزورنہیں ہونے دینگے،شورکیوں مچارہے ہوتم نے صوبے کے ادارے تباہ کردیے۔سربراہ جے یوآئی(ف)کاپیغام امن کانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 17:47

کوئی مائی کالال جمہوریت کو پٹری سے نہیں اتارسکتا۔مولانافضل الرحمن

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاناما کا معاملہ عدالت میں ہے ،دھرنے کا جوازنہیں بنتا، اگردھرنا ہواتو یہ سپریم کورٹ پردباؤ کیلئے ہوگا،جمہوری نظام کو کسی صورت کمزورنہیں ہونے دینگے،کوئی مائی کا لال جمہوریت کو پٹری سے نہیں اتارسکتا،شورکیوں مچارہے ہوتم نے صوبے کے ادارے تباہ کردیے۔

انہوں نے آج یہاں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جے یو آئی کی نظریاتی جدوجہدکا ایک مقام ہے۔اسلام نے بتایا آزادی انسان کی حق ہے۔برصغیرکے تمام اکابرین نے دین اسلام کو پھیلایا۔سیاست مقصد اور فریضہ کا نام ہے لیکن ہم نے اس کا حلیہ بگاڑ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو کسی صورت کمزورنہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

خیبربینک کے پیسے نکالے تو ایم ڈی نے اخبارمیں اشتہاردیا کہ مجھ پر الزام نہ لگانا۔فضل الرحمن نے کہا کہ تم پاناما لیکس کی تحقیقات تو سپریم کورٹ جبکہ اپنے صوبے کا معاملہ ہوتو تحقیقات ہائیکورٹ کی سطح پر بھی نہیں منظور ہیں۔گو کی باتیں نہ کرو،جانے نہیں دینگے۔تیس مارخان بننے والے باہرآئیں۔انہوں نے کہا کہ جب پڑوسی ملک میں آگ پرپانی نہیں ڈالا تو وہ آگ ہمارے ملک میں داخل ہوگئی۔دہشتگردی کے نام شروع کی گئی جنگ کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :