پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی تیار کر لی۔ چئیرمین پی آئی ٹی بی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 17:40

پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ڈرافٹ  آئی ٹی پالیسی تیار کر لی۔ چئیرمین پی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)کے چئیر مین ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے آج اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی کو انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈر سے شئیر کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پالیسی کے لیے گذشتہ چھ سے آٹھ ماہ میں مختلف آئی ٹی کمپنیوں سمیت متعلقہ اداروں سے بہت مشاورت کی گئی۔

عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں انڈیا نے بے حد ترقی کی ہے ۔ پاکستان کی سافٹ وئیر ایکسپورٹ اس وقت تین سے ساڑھے تین ارب ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی آئی ٹی کمپنیاں ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو حکومت مدد کرے تو پاکستان کے ریونیو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کی اپنی آئی ٹی پالیسی اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے چار اجزا ہیں جن میں پہلا جزو گورنمنٹ کی ریگولیشن ہے ، دوسرا جزو ہے کہ حکومت کس طرح سے آئی ٹی کو محکموں میں لاگو کر سکتی ہے جسے ڈیجیٹل فرسٹ پالیسی بھی کہا جاتا ہے۔ تیسرا جزو یہ دیکھنا ہے کہ حکومت ٹیکسیشن پالیسی کی مد میں کیا کر سکتی ہے جس سے آئی ٹی انڈسٹری ترقی کر سکے۔ جبکہ چوتھا اور آخری جزو یہ ہے کہ کس طرح آئی ٹی پالیسی کو شہریوں کے لیے عام کیا جا سکتا ہے ، جس کے تحت عام شہری کے لیے آسانی پیدا ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں آئی ٹی کمپنیوں سے بھی مشاورت کی گئی، اور تیس دن کے بعد اس پالیسی کو کابینہ میں بھیج دیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد پنجاب اپنی آئی ٹی پالیسی رکھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :