آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا٬ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کے لیے ممبران اسمبلی سید شوکت علی شاہ٬ راجہ صدیق خان اور ملک محمد نواز پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا٬ جس کے بعد قائد ایوان وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے شہدائے سانحہ کوئٹہ٬لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں اور دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی٬اس موقع پر وزیر قانون راجہ نثار احمد خان نے دو مسودات قانون "آزادجموں وکشمیر موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس"2016٬ اور"آزادجموں وکشمیر انتخابی فہرستوں کا ترمیمی آرڈیننس 2016-"پیش کیے جنہیں اتفاق رائے سے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا٬ اس موقع پر وزیر قانون راجہ نثار احمد خان کی سربراہی میں وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز٬ممبران اسمبلی چوہدری خالد مسعود٬مصطفی بشیر عباسی٬ اسد علیم شاہ اور ملک محمدنوازپر مشتمل مجلس منتخبہ کی بھی منظوری دی گئی جو ان مسودات قانون پر اپنے رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی٬ وزیر قانون نے "آزادجموں وکشمیر سروس ٹربیونل ترمیمی ایکٹ "2016٬ -"آزادجموںو کشمیر اوورسیز کمیشن ایکٹ"2016اور -"چلڈرن پلیج اینڈ لیبر ایکٹ "2016ایوان میں پیش کیے جنہیں اتفاق رائے سے مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :