تمام تحصیلداروں کو کھیوٹ ٬ انتقالات اور رہ جانے والے انتقالات کے معاملات کو15دنوں کے اندر نمٹانے کا حکم ‘عاصم جاوید ہاشمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عاصم جاوید ہاشمی نے ضلع کے تمام تحصیلداروں کو کھیوٹ ٬ انتقالات اور رہ جانے والے انتقالات کے معاملات کو15دنوں کے اندر نمٹانے کا حکم دے دیا٬ وہ ڈی سی او آفس میں تحصیل سطح پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے انچارج اور محکمہ مال کے افسرا ن کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے٬ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انچارج یاسر احمد نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر نے ضلع بھر کی455مواضعات میں سی421کو آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا ہے اور اس طرح اس عمل کا 93فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے٬ اے ڈی سی نے تمام افسران کو 10 نومبر تک انتقالات اور رہ جانے والے انتقالات کا کام نبٹانے کا حکم دیا٬ انہوں نے کہا کہ عوام نے اس نئے نظام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ یہ کام مکمل کیا جائے اور رہ جانے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :