قصبہ پنجائن تھانہ ڈھڈیال میں 5 افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قصبہ پنجائن تھانہ ڈھڈیال میں 5 افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا٬ ثقلین ریاض ولد محمد ریاض نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان فضل الہٰی ولد شیر خان٬ محمدمظہر ولد محمد منور ٬ محمد علیم ولد محمد مظہر٬ محمد وسیم ولد محمد حسین اور محمد نیاز ولد محمد منور کلہاڑیاں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے اوراس کا ناحق مضروب کیا٬ اے ایس آئی عبدالرحمن نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :