اڑھائی لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) اڑھائی لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا٬ ناصر محمود ولد منظور حسین ساکن راولپنڈی نے پولیس کو بتایا کہ ممتاز حسین ولد نور حسین ساکن بکھاری کلاں نے اچھے تعلقات کی بنا پر اڑھائی لاکھ روپے کی رقم ادھار لی جس کے عوض اس نے بلکسر بینک کا چیک گیا جسے کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تووہ ڈس آنر ہوگیا٬ اے ایس آئی ارشد عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔