امام بارگاہ گلستان زہرا ؑ میں عاشورہ محرم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے٬ متولی چوہدری اظہر عباس

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کاظم علی نقوی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سید نصیر احمد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ امام بارگاہ گلستان زہرا ؑ میں 2 روزہ 3٬ 4 صفر المظفر کو منعقد ہونے والی مجالس عزا اور 5 صفر کے بڑے ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا٬ ڈی ایس پی نے سٹی پولیس کی طرف سے سکیورٹی پلان کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا٬ انہوں نے روٹ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں٬ اس موقع پر متولی امام بارگاہ گلستان زہرا ؑ چوہدری اظہر عباس نے ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے عاشورہ محرم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں٬ چوہدری اظہر عباس نے ڈی ایس پی کو یہ بھی بتایا کہ چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے سلسلہ میں ہم نے اپنے طور پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور پولیس انتظامیہ سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ حسب سابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی٬ ڈی ایس پی نے کہا کہ مقامی پولیس اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور منتظمین کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی پولیس سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :