Live Updates

عمران خان سمیت کسی بھی پارٹی رہنما کے خلاف سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل نہیں کرینگے ٬ْ پی ٹی آئی

حکومت نے عمران خان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تو سخت رد عمل آئیگا ٬ْ عدالت اپنی کارروائی کرے ہم نے ضمانت نہیں کرانی ٬ْ نعیم الحق جھوٹے مقدمات میں ضمانت کرانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ٬ْوائس چیئر مین شاہ محمود قرشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت چیئرمین عمران خان سمیت کسی بھی پاٹی رہنما کیخلاف سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وکلاء سے خطاب سے قبل تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت اتنے بڑے لیڈر کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ٬ْنعیم الحق نے کہا کہ عمران خان پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حملہ کیس میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی سیاسی بنیادوں پر دج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ بے شک حکومت اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے لیکن اگر حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت ردعمل آئے گا۔نعیم الحق نے کہا کہ ہم تھانہ سیکریٹریٹ میں درج دہشت گردی کے 4 مقدمات میں ضمانت نہیں کرائیں گئے٬ اگر عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیا ہے تو عدالت اپنی کارروائی کرے٬ ہم نے ضمانت نہیں کرانی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمو قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں ضمانت کرانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات