کینیڈین شہری جاوید صادق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں ٬ْعمران خان کا الزام

منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی ٬ْ نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی٬ نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے ٬ْ دو نومبر سے قبل مزید انکشافات کرینگے ٬ْ جب 10 لاکھ لوگ جب اسلام آباد میں آجائیں گے تو لاک ڈاؤن تو خود بخود ہوجائے گا ٬ْسب سے پہلے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ٬ْ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے ٬ْ طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو گا ٬ْخورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں ٬ْ خطاب ٬ْ صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پر کرپشن کے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین شہری جاوید صادق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں ٬ْ4 منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی اور نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے ٬ْ دو نومبر سے قبل مزید انکشافات کرینگے ٬ْ جب 10 لاکھ لوگ جب اسلام آباد میں آجائیں گے تو لاک ڈاؤن تو خود بخود ہوجائے گا ٬ْسب سے پہلے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ٬ْ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے ٬ْ طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو گا ٬ْخورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جاوید صادق اب تک 15 ارب روپے کمیشن وصول کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت کی ہر ڈیل کے پیچھے یہ صاحب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید الزام عائد کیا کہ 4 منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی اور نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے۔عمران خان نے کہاکہ دو نومبر کے دھرنے سے قبل وہ جاوید صادق کے حوالے سے مزید انکشافات کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ حکمران سمجھتے ہیں کہ کرپشن قانونی اور احتجاج غیر قانونی ہے ٬ْاگر پرامن احتجاج روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ کی گئی تو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب 10 لاکھ لوگ جب اسلام آباد میں آجائیں گے تو لاک ڈاؤن تو خود بخود ہوجائے گا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کرپٹواری تک سب قانون کے تحت ہیں تاہم ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے٬ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سب کے سامنے جھوٹ بولا اور کہا کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں٬ نواز شریف کہتے ہیں کہ فلیٹ2005میں لئیاور کلثوم نوازکہتی ہیں کہ 90ء کی دہائی میں فلیٹ لیے ٬ْ حسین نواز نے سب کیسامنے کہا کہ یہ مریم کی کمپنیز ہیں۔

انہوں نے کہا 4 حلقے اس لیے نہیں کھولے جارہے تھے کیونکہ دھاندلی ہوئی تھی جس کا نواز شریف نے ہری پور میں جلسے کے دوران تسلیم کیا اور الیکشن میں جو جیتا اس نے اور جو ہارا اس نے دھاندلی کاکہا ٬ْ جوڈیشل کمیشن نیالیکشن کمیشن کے خلاف نوٹس دیے اور 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ نواز شریف پر نیب میں 14 کیسز ہیں لہذا اگر نیب اور ایف بی آر اگر ٹھیک ہوں گے تو سب ٹھیک ہو گا تاہم نوازشریف اور خورشید شاہ نے مل کر نیب کا سربراہ مقررکیا۔

عمران خان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اورنواز شریف کے خلاف نیب میں کیسز ہیں لہذا خورشید شاہ کیسے نیب کے سربراہ کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں الیکشن ہوتے ہیں تاہم جمہوریت نہیں آتی لہذا دھرنا صاف اور شفاف الیکشن کیلئے دیا تیسری دنیا میں کونسا ڈکٹیٹر ہے جو الیکشن نہیں کرواتا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم پر کرپٹ مافیا اور چور بیٹھے ہیں٬20 سال سے جدو جہد کررہاہوں سب سے لڑائی نہ لڑوں تو کیا کروں لہذا 2 نومبر کو کسی پارٹی کی تحریک نہیں پورے ملک کی تحریک ہے اور اس دن کرپٹ الیون سے میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور احتساب ایک ہی چیز ہے ٬ْجمہوریت میں پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے اور ہم جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے٬ 8 سے 10 لاکھ روپے میں ہوتا ہے تاہم شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے اور شوکت خانم ہسپتال 4 سو کروڑ روپے خسارہ کرتا ہے ٬ْ کے پی کے کی 60 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس پر لے آئے۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ٬ْ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے ٬ طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو گا جب وزیر اعظم کرپشن کرتا ہے تو ملک اور اداروں کو تباہ کرتا ہے مگر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار نہیں تاہم کرپشن میں حکومت کو ہر صورت جوا ب دینا ہو گا ۔

حکومت اپنی کرپشن بچانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ٬ ملک چلانے کیلئے قرضے لے لے کر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے ٬ْ تمام دروازوں پر گئے مگر انصاف نہیں ملا عمران خان نے کہا کہ جب مشر ف نے مجھے 8دن کیلئے جیل بھیجا تو وہاں کو ئی امیر آدمی قید نہیں تھا بلکہ سارے غریب تھے ٬ْحکمران پیسہ لوٹ کر باہر لے جا رہے ہیں مگر حکومتی وزیر کہتا ہے کہ عوام کرپشن کو بھول جائیگی ۔’’ جب بھی تقریر کرتا ہوں تو جلسے میں ڈیزل ڈیزل کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں‘‘ ۔ دو نومبر کو نواز شریف ٬ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحما ن کی کرپٹ الیون سے میچ ہو گا ۔