Live Updates

حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے کوناکام بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی

پی ٹی آئی اور(ق)لیگ کے مرکزی رہنماؤں کو دھرنے سے2روز قبل نظربندکرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 17:36

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے،جس کے تحت پی ٹی آئی اور (ق)لیگ کے مرکزی رہنماؤں کو دھرنے سے2روز قبل نظربندکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور لاہورکا زمینی رابطہ منقطع کرنے کیلئے یکم نومبرسے پشاورتااسلام آباد اور لاہورتااسلام آباد موٹروے بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔

اسی طرح دھرنے سے دوروزقبل پی ٹی آئی اور (ق)لیگ کے مرکزی رہنماؤں کو نظربندکردیاجائے گا۔جبکہ ڈویثرن اور اضلاع کی سطح پر دھرنا دینے والی سیاسی پارٹیوں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔حکومت کی حکمت عملی میں دریائے جہلم اور اٹک کے پلوں کو کنٹینرزلگاکربندکرنے کا پلان بھی شامل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :