باجوڑایجنسی ٬ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر٬شینکی ڈاگ الیون نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:29

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) باجوڑایجنسی میں ایس آر ایس پی ( پی پی آر پراجیکٹ ) کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر۔ شینکی ڈاگ الیون نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ طارق اللہ اور رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے فرزند نظام الدین خان نے کہاہے کہ سپورٹس سرگرمیاں قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انتظامیہ ایجنسی میں کھیلوں کے فرو غ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھو ںنے باجوڑ سپورٹس کمپلیس خار میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام ( ایس آر ایس پی ۔ پی پی آر پراجیکٹ )کے تعاون سے ایجنسی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب میں کیاہے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمانان خصوصی اے پی اے ناوگئی طارق اللہ اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان تھے جبکہ اس موقع پرکھلاڑیوں ۔ سیاسی وسماجی رہنمائوں اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے ۔

فائنل میچ میں شینکی ڈاگ الیون نے بہرام پور الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17رنز سے ہرادیا۔ شینکی ڈاگ الیون کے کپتان وکیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوورز میں 129رنز بنائے جس میں عالمگیر نے سب سے ذیادہ 45رنز بنائے۔ بہرام پور الیو ن کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد111رنز پر آئوٹ ہوگئی اور اس طرح شینکی ڈاگ نے میچ 17رنز سے جیت لیا۔

عالمگیر کو میچ کابہترین کھلاڑی جبکہ وکیل کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ ٹورنامنٹ میں 17ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے ناوگئی طارق اللہ نے کہاکہ کھیل کھود نہ صرف صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ عسکریت پسندی کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے لیے انتہائی لازمی ہے ۔ طارق اللہ خان نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایجنسی میں کھیلوں کے ترقی کے لیے اقدامات کی جائے اور اس سلسلے میں تما م وسائل بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے فرزند اور مسلم لیگ یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہیں۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سولر ٹیوب ویل کا منصوبہ شامل کیاگیاہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوگا۔

نظام الدین خان نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ اس سٹیڈیم میں ڈے اینڈنائٹ میچز شروع ہوجائے اور انشاء اللہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تقریب سے سرحد رورول سپورٹ پروگرام باجوڑایجنسی کے اہلکار نثارالحق نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا اور بتایاکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام جنوری 2015سے ایجنسی میں صحت ٬ تعلیم ٬ لایولی ہوڈ اور سپورٹس کے فروغ جیسے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ایک ہفتہ تک جاری اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سترہ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے دو سو سے زیادہ کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :