ایکسپورٹرز کوسیلز ٹیکس کے ریفنڈز کے چیک ملنا زبیرطفیل کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ٬تاجررہنما

زبیرطفیل نے ریفنڈز ایکسپورٹرز کو دلوانے کیلئے اپنے ذاتی خرچ پر اسلام آباد کے درجنوںچکر لگائے ٬نقی باڑی ٬گلزار فیروز

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)پاکستان بھر سے تاجر وصنعتکار رہنمائوں اورایکسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی تیزی سے کرنے کی اطلاعات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی ایف بی آر کمیٹی کے چیئرمین اور یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن چیمبر میں2017کیلئے صدارتی امیدوارزبیرطفیل کی جانب سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز دلوانے کیلئے کی گئی کاوشیں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ زبیر طفیل کی جدوجہد کے نتیجے میں وزیرخزانہ نے 31کتوبرتک مزید30ارب روپے کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے جس سے ایکسپورٹرز کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز٬سندھ کورکمیٹی کے رکن اور ٹاولز کے ممتاز ایکسپورٹرنقی باڑی نے کہاکہ برآمدی صنعتوں کوریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامناتھاجبکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی تھی اور صنعتکاروں کو سرمایہ کی قلت کا سامنا تھاجس کی وجہ سے برآمدکنندگان کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا تاہم وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور زبیرطفیل کی کاوشوں کی بدولت ایکسپورٹرز کے طویل عرصہ سے رکے ہوئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز ملناشروع ہوگئے ہیں جو کہ ملکی ایکسپورٹس کیلئے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی ہدایت پر زبیرطفیل مسلسل حکومت سے رابطے میں رہے اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت ایف بی آر کے چیئرمین واعلیٰ افسران کو باور کرایا کہ ایکسپورٹرز ریفنڈز کی ادائیگی نہ ہونے سے مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں اپنی ایکسپورٹس کنسائمنٹس کی تکمیل میں مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ زبیرطفیل کی طویل محنت رنگ لائی ہے اور اسلام آباد میں دوروز قبل وزیرخزانہ نے اعلان کردیا ہے کہ 31اکتوبر2016تک سیلز ٹیکس کی مد میں30ارب روپے کی ادائیگیوں کے چیکس ایکسپورٹرز کو جاری کردیئے جائیں گے جبکہ وزیرخزانہ نے زبیرطفیل اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ انکم ٹیکس ریفنڈز بھی31دسمبر تک ادا کردیئے جائیں گے۔

گلزار فیروز اورنقی باڑی نے کہاکہ زبیرطفیل کی ایکسپورٹرز کیلئے کی جانے والی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے کسی بھی سیاست سے بالاتر ہوکر کئی سال سے رکے ہوئے ریفنڈز ایکسپورٹرز کو دلوائے ہیں اور اپنے ذاتی اخراجات پر اسلام آباد کے درجنوںچکر لگائے ٬یہ مثال ماضی میں نہیں ملتی اور اسی خدمت کی وجہ سے بزنس کمیونٹی زبیرطفیل کے کاموں کو سراہتی ہے۔