Live Updates

اس ملک کا اگلا وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا٬حلیم عادل شیخ

چیئرمین پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی خاطر مسلسل ملک لوٹنے والوں سے لڑ رہے ہیں٬رہنما پاکستان تحریک انصاف

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ چوری بہت بری عادت ہے مگر عزت دار چوروں کے کچھ اصول ہوتے ہیں وزیراعظم استعفیٰ دیدیں گے مگر تلاشی نہیں دینگے٬ملک کے حالات کو حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے تاکہ ہمارے احتجاج کو خراب کیا جاسکے مگر یہ ان کی بھول ہے یہ چاہے کچھ بھی کرلیں حکومت کا خاتمہ تو ہوکر ہی رہے گا٬ہم یہ سوچ کر گھروں سے نکلیں ہیں کہ ہم اب مزید اپنے ملک کے اداروں کو تباہ نہیں ہونے دینگے ٬ملک کا پیسہ لوٹنا اور قانون توڑنا نواز حکومت کا پسندیدہ مشغلہ ہے ٬عادل ہاوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان عوام کے حقوق کی خاطر مسلسل ملک لوٹنے والوں سے لڑ رہے ہیںمگر اب بہت جلد یہ کھیل ختم ہونے والا ہے جس میں جیت حق اور سچ کی ہوگی اور یہ طے ہے کہ اس ملک کا اگلا وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا ٬انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے وسیع ترمفاد میں کچھ بھی کرگزرنے کو تیارہیں کیونکہ ہمارے پاس ایک محب وطن قیادت ہے جس کی ضرورت اس وقت پوری قوم کو ہے ٬چیئرمین عمران خان اس ملک کا واحد ایسا لیڈر ہے جو کبھی بیرونی طاقتوں کے دبائو میں آکر کام نہیںکریگا بلکہ ان کے دور میں خالصتاً عوام کی رضااور ان کی بھلائی پر مشتمل کام کیے جائینگے ٬انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی تمام دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستان کی حکومت ملوث ہے بھارتی وزیراعظم ہر فورم پر پاکستان کو بدنام کررہاہے اور ہمارا وزیراعظم مودی کا نام لیکر ان کے سوالوں کا جواب بھی نہیں دے سکتاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات