قدرتی گیس منصو بے کا افتتا ح ایم ایم اے کے دور حکومت میں ہی کر دیا تھا ٬ مولانا لطف الرحمن

مولانا فضل الرحمان ڈیر ہ اسماعیل خان کیلئے 80کروڑ روپے کا فنڈ لائے جس سے گھر گھر گیس کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے ٬آج پور ی دنیا کی توجہ چائنہ راہداری منصو بہ پر ہے ٬ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں٬ اقتصا دی راہداری منصو بہ کامیاب ہو ٬اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:25

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و جے یو آئی ف کے ضلعی امیر مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کے منصو بے کا بنیا دی طور پر افتتا ح ایم ایم اے کے دور حکومت میں ہی کر دیا تھا مولانا فضل الرحمان ڈیر ہ اسماعیل خان کیلئے 80کروڑ روپے کا فنڈ لا ئیں جس سے گھر گھر میں گیس کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے ٬آج پور ی دنیا کی توجہ چائنہ راہداری منصو بہ پر ہے ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتے کہ اقتصا دی راہداری منصو بہ کامیاب ہو اور ہمارے کاروبار اور اہمیت میں کمی ہواور پاکستان تر قی کرے اقتصاد ی راہداری منصو بہ سے ڈی آئی خان صو بے کی تجارت منڈی اور ہب ہو گایہاں پر اکنامک زون بنے گا ٬ عمران خان پاکستان کی تر قی اور جمہوریت کے دشمن ہیں اقتصادی راہداری کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے والوں میں شامل ہے عمران خان نہ لوڈ شیڈنگ ختم کر سکے اور نہ ہی کرپشن جو پی ٹی آئی کا منشور تھا پی ٹی آئی کے دھر نے سے نہ اسلام آباد بند ہو گا اور نہ ہی دھرنا کامیاب ہوگا دوسروں پر الزام لگانے والا عمران خان کونسی ہاجملا گولی کھاتا ہے کہ ساری کرپشن ہضم کر جاتا ہے وہ شاہ جہان شہید ٹائون میں گیس کی فراہمی کے منصو بہ کی افتتاہی تقریب سے خطا ب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل ناظم پروا امتیاز خان بلو چ ٬ ضلع ممبر جے یو آئی و گیس کمیٹی کے چیئر مین ملک مشتاق ڈار ٬ ضلع ممبر ملک فتح شیر اور اقبال ایسر کے علاوہ ضلعی رہنماء محمد عبد اللہ کے علاوہ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصو بہ سے ڈی آئی خان پچاس کلو میٹر تک وسیع ہو جائیگااور یہا ں سے جو پیداواری صلا حیت پیدا ہو گی جس سے ڈی آئی خان صو بے کی تجارت منڈی اور ہب ہو گااس راہداری منصو بے کے ساتھ دو سرے اربوں روپے کے منصو بے جڑے ہوئے ہیں 121ارب روپے کا اگر یہ روڈ بن رہا ہے تو اس کے علاوہ سینکڑو ں اربوں روپے کے اور منصو بوں پر بھی کام شروع ہوگا25ارب روپے کا لیفٹ کینال منصو بہ کام ہو گا انہوں نے کہا کہ جو لو گ راستے میں رکاوٹ ہیں اور پی ٹی آئی نے جو ایشو اٹھا یا ہوا ہے اور راہداری منصو بے کو مشکوک کر نے اور لوگوں کے ذہنوں میںشکوک شبہات پیداکر رہی ہے انشاء اللہ ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انشاء اللہ روشن ہوگااور پاکستان دنیا کے تر قی پذیر ممالک کی صفو ں شامل ہوگا آج عمران خان اسلام آباد کے دھر نے کو کامیاب کر نے اور اسلام آباد کو بند کر نے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں عدالت نے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں تو عدالت کو فیصلہ کر نا چاہیے کہ کون مجر م ہے کون نہیںسپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا چاہیے پی ٹی آئی کا جو منشور تھا کہ میں اس صو بہ کو بجلی کی لو ڈ شیڈنگ سے نجات دلائونگا بجلی اتنی پیدا کرونگاکہ پورے پاکستان کو دونگاڈیم بنائونگا نہ ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی اور نہ ہی ڈیم بنے اور جو لوگ پاکستان کے مفاد میں کام ک رہے ہیں ان کی راہ میں عمران خان روڑے اٹکا رہے ہیں عورتو ں کے خلاف کرائم پچاس فیصد سے تجاوز کر گیا ہے صو بہ کی عوام تر قی کے بجا ئے تنزلی کی طرف جا رہی ہے اور بات تبدیلی کی کر تے ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے سیا ست کا مقصد تو قوم کے حق میں تدبرانہ فیصلے کر نا ہے آپ نے تو سیا ست کو گالی بنا دی ہے پی ٹی آئی کی پارٹی جس جمہوریت کو مضبو ط کرنے کا نعر ہ لگاتی ہے اسی کو سبوتاز کر رہی ہے کبھی اس پارٹی پر توقع نہیں رکھنا کہ یہ جمہوریت کو فروغ دیگی انشاء اللہ ہم کبھی بھی جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دینگے اور آئین اور قانون کے مطابق پاکستان چلے گا انہوں نے کہا کہ جب آپ کے گھر میں چولہا جلے گا تو ہماری مائیں بہنیں آپکو خود مجبور کرینگی کہ جمعیت کو ووٹ دوکیل انہوںنے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے پاس گیس پائپ لائن آرہی ہے ویسے ہی ان علاقوں کو ہم گیس فراہم کررہے ہیں ہماری پور ی کوشش ہے کہ ہم ڈیڑھ سال کے عر صے میں گیس سپلائی کو لوگوں کے گھرو ں میں پہنچا ئیں ڈیر ہ دیہات ون ہے یا دیگر ملحقہ علاقے ہیں سب کو گیس پہنچائیں گے تقریب سے مشتاق ڈار نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں تمام میگا پراجیکٹ جے یو آئی کی مر ہو ن منت ہیں ہمارے مخالفین الزام تراشی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی جمعیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔