ایمریٹس ائیر لائن کی مفت ٹکٹس سے متعلق آفر جعلی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 17:17

ایمریٹس ائیر لائن کی مفت ٹکٹس سے متعلق آفر جعلی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : حال ہی میں آپ نے ایمریٹس ائیر لائن کی دو مفت ٹکٹس حاصل کرنے سے متعلق فیس بُک اور واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کرتے دیکھا ہو گا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ 30 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایمریٹس ائیر لائن کی دو ٹکٹس مفت حاصل کریں۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام خبریں اور آفرز بے بنیاد ہیں کیونکہ ایمریٹس ائیر لائن نے ایسی کوئی بھی پروموشن نہیں کی۔

(جاری ہے)

اس آفر کے وائرل ہونے کی وجہ وہ افراد ہیں جو اس خبر کی تصدیق کیے بغیر ہی اسے آگے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شئیر کر رہے ہیں۔ جبکہ اس آفر کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ تاہم یہ خبر ان افراد کے لیے بُری بھی ثابت ہو سکتی ہے جو پہلے ہی اس آفر سے مستفید ہونے اور ایمریٹس ائیر لائن پر سفر کرنے کا خواب آنکھوں میں لیے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے شئیر کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سے گذارش ہے کہ اگر وہ ایسا کوئی بھی پیغام دیکھیں تو لوگوں کو بتا دیں کہ اس میسیج میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :