سب انجینئر قتل کیس٬ عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:25

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سرگودھا کی سیشن عدالت نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سب انجینئر کو قتل کرنیوالے ایک ملزم کو سزائے موت٬5لاکھ روپے جرمانے کی سزاء کا حکم سنا دیا٬ جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا جبکہ سزائے موت پانیوالے ملزم کے بھائی کو مفرور اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق30ستمبر2013ء کو جھاوریاں کے علاقہ میں مقدمہ بازی کے تنازع پر 2بھائیوں سہیل اور وقار سمیت 3افراد نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سب انجینئرامیر تیمور کو قتل کر دیاتھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سہیل کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ5لاکھ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا کہا ہے۔مقدمہ میں نامزد ملزم محبوب کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا جبکہ مفرور ملزم وقار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو اس کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جس کی گرفتاری کے بعد اسکا فیصلہ سنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :