وسیم حسن شیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنےوالے انٹرویو کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : وسیم حسن شیخ نامی اداکار، جن کو کٹ کیٹ ٹیلکم پاؤڈر کے اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہوئی ، نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے انٹرویو کی تردید کر دی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وسیم حسن نے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ارسلان نامی لڑکے نے اپنی من گھڑت کہانی بنا کر اسے میرے نام سے سوشل میڈیا پر ڈال دیا ہے جسے فیس بُک پر کئی پیجز نے شئیر بھی کیا۔

(جاری ہے)

اپہنے بیان میں وسیم حسن نے اپنے اس انٹرویو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی اس انٹرویو میں میرے نام سے کہی گئی کوئی بھی بات حقیقی ہے۔ یہ سراسر ارسلان کی من گھڑت کہانی ہے جسے وہ اپنی شہرت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں وسیم حسن نے اپیل کی کہ تمام فیس بُک پیجز میرے سے متعلق کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔ خیال رہے کہ وسیم حسن اپنے ایک ڈائیلاگ ”ایکسکیوز می! آپ بھی؟“ کے بعد سوشل میڈیا پر مقبول ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :