ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی،پاکستان کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ پراحتجاج ریکارڈکروایا،21اکتوبرسے ابتک 4پاکستانی جاں بحق جبکہ21پاکستانی زخمی ہوچکے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 17:05

ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی،پاکستان کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :پاکستان نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائر کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروادیاہے،دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے آج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران پاکستان نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسزکی بلاشتعال فائرنگ کیخلاف احتجاج کیا۔بھارتی ہائی کمشنرکو جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ بھارتی فورسزکی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث 21اکتوبرسے ابتک 4پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔جبکہ 21پاکستانی زخمی ہوچکے ہیں۔