نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں کورین لٹریچر پر ایک لیکچر کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں کورین لٹریچر پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکچر کوریا کی کینگ وان یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف سانگ-گک جیون نے ڈیلیور کیا جبکہ اس موقع پر کوریا کے سفیر سوہ ڈانگ گو ٬انکی اہلیہ٬ ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم٬اہلیہ ضیا الدین نجم٬ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ٬ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ٬ڈین لینگوئجز٬ ڈائریکٹر کنگ سیجانگ انسٹیٹیوٹ اور شعبہ کورین نمل کے صدر ڈاکٹر عاطف فراز کے علاوہ طلبا کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

کورین سفیر نے پروفیسر سانگ -گک جیون کا تعارف پیش کیا اور انکی کورین ادب کے حوالے سے خدمات پر شرکا ء کو آگا ہ کیا٬ بعد ازاں پروفیسر نے "میں ناول کیوں لکھتا ہوں"کے عنوان سے اپنا لیکچر دیا۔