لیفٹیننٹ کرنل غلام رسول طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لیفٹیننٹ کرنل غلام رسول طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج کے سسر تھے۔ مرحوم پاکستان آرمی کے تعلیمی کور میں1957ء سے منسلک ہوئے اور 1983ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ریسرچ لیبارٹری میں بحیثیت ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ راولپنڈی میں پاکستان کوالٹی ایجوکیشن اسکول بھی کامیابی سے چلارہے تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی شگفتہ سراج ہے جو اوپن یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ (آج) جمعرات کو دوپہر دو بجے ریس کورس گرائونڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔