لیگی رہنماء غضنفر علی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں ٬مہر اشتیاق و دیگر کا اظہار تعزیت

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نمبر 103کے سینئر رہنماء غضنفرعلی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں ٬جنہیں گزشتہ روز سینکڑوں افراد کی موموجودگی میں Hبلاک کے قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا ٬نماز جنازہ مولانا مرتضی حسین گھلو نے پڑھائی ٬رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد ٬رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد ٬چیئرمین یونین کونسل حاجی میاں طارق ٬جنرل کونسلر محمد بابر خان ٬میجر (ر)آصف ریاض ٬بابا شریف بھٹہ٬حاجی جمشید شیخ و دیگر لیگی کارکنوں نے غضنفر علی شاہ سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔