سندھ ہائی کورٹ٬دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیس٬ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ دہشت گردوں کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں ملوث ملزمان ڈاکٹرعاصم حسین ٬انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی درخواستوں کی سماعت 28اکتوبر کو جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالمالک پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا ۔ملزمان کے وکلاء نے اپیلوں کی فوری سماعت کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ملزمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت مسترد کرچکی ہے۔ملزمان پر دہشتگردوں کے مبینہ علاج معالجے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :